مظفرگڑھ: ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کا انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ، 3 لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

مظفرگڑھ: ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے 2 سے 5 نومبر 2026 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے حتمی انتظامات کا جائزہ لیا۔ چار روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 3 لاکھ 72 ہزار 590 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم کے لیے 1500 تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ سکیورٹی کے جامع انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور ملک سے پولیو کے خاتمے کا قومی ہدف حاصل کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں