دریائے چناب میں پانچ نوجوان ڈوب گئے، تمام لاشیں نکال لی گئیں۔

مظفرگڑھ: روہیلانوالی کے قریب گنگا پٹن کے مقام پر دریائے چناب میں پکنک منانے گئے پانچ نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو 1122 کی مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کی ٹیموں نے تقریباً 18 گھنٹے کی مسلسل تلاش کے بعد تمام لاشیں برآمد کر لیں۔ 

 نو دوست دریا کنارے مٹی پھینک کر کھیل رہے تھے جب ایک نوجوان گہرے پانی میں پھسل گیا۔ اسے بچانے کے لیے چار دیگر دوست بھی دریا میں کود پڑے، تاہم تیز بہاؤ اور گہرائی (تقریباً 35 سے 40 فٹ) کے باعث پانچوں ہلاک ہو گئے۔ چار نوجوان محفوظ بچ نکلے۔

متوفیوں کی شناخت محمد علی، رانا عثمان، ملک احمد، رانا عبدالرحمان اور محمد مکی کے طور پر ہوئی۔ لاشیں قانونی کارروائی کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئیں۔

متعلقہ خبریں